وزیراعظم کی پالیسیوں سے پاکستان کا وقاربلند ہوا‘نعیم الرحمن
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سابق صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ان معاشی چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے جو اسے قرضوں، بے روزگاری کی صورت ورثے میں ملے تھے، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت دنیا میں پاکستان کا وقاربلند ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔