جھوٹا مقدمہ درج کر نے والے افسروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،ڈی ایس پی اقبال شاہ
کاہنہ (نامہ نگار ) ڈی ایس پی سید اقبال شاہ نے ایس ڈی پی او کاہنہ کا چارجز سنبھالتے ہو ئے (نوائے وقت ) سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کر نا اور ہر شہری کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کر نا پولیس کا سب سے پہلا فرائض ہے سرکل میں کسی بھی بے گناہ کو بلاوجہ حوالات میں بند کر نا یا اس کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کر نے والوں افسران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔