ون ویلنگ جاری،پولیس روکنے میں ناکام
لاہور(نامہ نگار) شہر کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے ۔ شہر کی مختلف سڑکوں پر گزشتہ روز نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرتے رہے۔ کینال روڈ ،شاہراہ قائد اعظم ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ڈیفنس سمیت دیگرعلاقوں میں اہم شاہراہوں پر موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔