پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن اور ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان کی ہدایات پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی)کی جانب سے شاہرات پر عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پٹرولنگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوے3اشتہاری ملزمان اور1 عدالتی مفرور کو گرفتارکر لیا۔دریں اثنائ پنجاب ہائی وے پٹرول نے منشیات کے53ملزموں کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے698لیٹرشراب،11380گرام چرس برآمدکی۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے ناجائزاسلحہ کے21ملزموںکو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2رائفل،15 پسٹلز،، 12 میگزینز اور1021گولیاں برآمدکیں۔