حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام کرے گی:محمد شعیب‘محسن علی
فیروزوالہ (نامہ نگار ) تحریک انصاف یوتھ ونگ کے رہنما محمدشعیب اورمحسن علی نے کہا ہے کہ مہنگائی و بے روزگاری میں اضافے کی بے بنیاد باتیں کرنے والے اپنے ادوار اقتدار کو یاد کریں جن میں عوام کونہ روٹی میسر تھی نہ ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی دکھائی دی وزیر اعظم عمران خان عوام کی بہبود پر یقین رکھتے ہیں قوم کو تاریخی ریلیف فراہم کریں گے اور ملکی ترقی و خوشحالی یقینی بنا کر دم لیں گے، انہوںنے کہا کہ حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء سستی کر نااحسن اقدام ہے،وزیراعظم کی جانب سے6ارب روپے کے ریلیف پیکیج اعلان پر عملدرآمد سے عام آ دمی کوفا ئدہ ہو گا، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش سستی کر کے وزیراعظم عمران خان نے عوام کے دل جیت لیے ہیں حکومت عوامی ریلیف کی فراہمی کا وعدہ پورا کرنے کی خاطر ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ گھی، آئل، مصالحہ جات سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں کمی ہو نے سے غر یب آدمی خوش ہوا۔