چودھری ظہیر بابر شعبہ سرکولیشن نوائے وقت کی اہلیہ انتقال کر گئیں
راولپنڈی(پ ر) چودھری ظہیر بابر شعبہ سرکولیشن دی نیشن ،نوائے وقت راولپنڈی اسلام آباد کی اہلیہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ شام چکری میں ادا کردی گئی ،رسم قل کل ہوگی۔نوائے وقت اور دی نیشن کے جملہ سٹاف نے چودھری ظہیر بابر سے اظہار تعزیت سے کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔