غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کا حصہ لینا نہایت اہم ہے، ڈاکٹر فردوس زہرہ
اسلام آباد (نامہ نگار) پرنسپل اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات آئی ایٹ فور ڈاکٹر فردوس زہرہ نے کہا ھے کہ جڑانوں شہروں کے تعلیمی اداروں میں ہفتہ تقریبات کا انعقاد طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ھے غیر نصابی سرگرمیوں میں طالبات کا حصہ لینا نہایت اہم جزو ھے اس سے طالبات کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ھے طالبات کو چاہیے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں ضرور شامل ہوا کریں نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ طالبات کی ترجیح بلاشبہ تعلیم حاصل کرنا ھے لیکن فارغ اوقات میں کمپیوٹر موبائیل فون کے استعمال کی بجائے صحت مندانہ سرگرمیوں میں وقت گزارنا ضروری ھے جو طالبات قرآت نعت مصوری کمپیوٹر گرافکس پکوان ڈرامہ وغیرہ میں حصہ لیتی ھے وہ دوسری طالبات سے پڑھائی میں بھی سبقت لے جاتیں ہیں ان میں مقابلے کی جستجو ہوتی ہے اور وہ زیادہ موثر انداز میں اپنے نصابی کیرئیر میں ترقی پاتیں ہیں