بیرسٹر دانیال چوہدری کا راولپنڈی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشنز کے کامیاب عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے رہنماء بیرسٹر دانیال چوہدری نے راولپنڈی اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشنوں کے حالیہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا اسلام آباد کلب میں دئے گئے عشائیے میں غلام مصطفیٰ شاہ ، یاسر چٹھہ ، غلام مصطفیٰ کندوال ، ملک وحید انجم ، بیرسٹر محسن رانجھا ، رزاق اے مرزا، قوسین فیصل مفتی ، ملک صدیق اعوان ، طالب عباسی ، ملک اسرار ، راجہ بلال ، طیب پکھڑال ، ملک ارشد اور وکلاء برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔