پہلا آل کراچی خان محمد FIA و امجد فریدی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پہلا آل کراچی خان محمد FIA و امجد فریدی ْ فْٹبالر یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ زیر اہتمام لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر فٹبال کلب گبول پارک گراؤنڈ لیاری میں ٹورنامنٹ کے سلسلے میں دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں ینگ عْثمان نے لسبیلہ اسپورٹس کو 9-2 سے جیت کر اگلے راؤنڈ کے کوالیفائی کرلیا ینگ عثمان آباد کی طرف سے تین گول سرفراز نے چوتھے ، ستائیسویں اور اکتالیسویں منٹ ایک گول دانیال نے تیرہ ویں منٹ ایک گول طلحہ نے بیسویں منٹ ایک گول ندیم نے ستائیسویں منٹ اور تین گول تحسین نے پینتیسویں ، اڑتیس ویں اور ہیتالیسویں منٹ میں کیا جب کہ لسبیلہ اسپورٹس کی جانب سے دونوں گول حسن نے 17 ویں اور 24 ویں منٹ میں کیئے دوسرا شاندار اور جاندار مقابلہ کورنگی گرین فٹبال کلب اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا کورنگی گرین کی طرف سے پہلا گول 17 ویں منٹ میں شان جب کہ کراچی یونائیٹڈ کا گول 26 ویں منٹ میں مزمل نے کیا میچ کا فیصلہ پینلٹی کِک پر کورنگی گرین کی ٹیم نے 5-3 سے جیت کر اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا میچ ریفری نبیل ، بشیر احمد ڈپٹی ریفری امام بخش ، عبدالعزیز میچ کمشنر ابو بکر واجْو میڈیا کوارڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے۔