آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل بارش کی نذر
کراچی(اسپورٹس رپورٹر)آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا، آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنائے، گرایتھ ڈیلینی 44رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کیرن پولارڈ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ویسٹ انڈیز نے جواب میں 2.1اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 16رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی، تیز بارش کے باعث گرائونڈ میں پانی جمع ہوگیا اور میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا، میزبان ٹیم آئرلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔