ماسٹر ہاکی سریز قومی کھیل کے فروغ کا باعث بنے گا ، سلیم خمیسانی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کھیلوں کے معروف سرپرست سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی نے کہاکہ ماسٹر ہاکی سریز کا شاندار انعقاد قومی کھیل کے فروغ کا باعث بنے گا ،ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے اولمپئن اصلاح الدین صدیقی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انشا اللہ ہمارا قومی کھیل ترقی سے ہمکنار ہوگا اور پاکستان ہاکی ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم بنے گی محمد سلیم خمیسانی نے شہر قائد میں شاندار ہاکی ایونٹ ماسٹر ہاکی سریز کے انعقاد پر اولمپئن اصلاح الدین صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔