بحران پیدا کرکے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن چکا:چودھری منظور
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ بحران پیدا کر کے تماشہ کرنا عمران حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے۔خان صاحب کے مالی سہولت کاروں نے ملک سے گندم غائب کر دی ہے۔اے ٹی ایم بھرنے کیلئے پہلے چینی مہنگی کی گئی ، اب آٹا غائب کیا گیا ۔گندم کے بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگانا سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں۔شعبدہ باز وزرا ء بتائیں کہ پنجاب، خیبرپختونخواہ میں آٹے کے بحران کا ذمہ دار بھی سندھ ہے ؟ ۔کیا بجلی، گیس، پیٹرولیم اور ادویات کی قیمتیں بھی سندھ نے بڑھائیں ؟۔کیا وفاق ،پنجاب، خیبرپختونخواہ میں بدترین طرز حکومت کی وجہ بھی سندھ ہے ؟ ۔عمران خان کی نالائقی اور ناکامی بے نقاب ہو چکی ہے۔