ایک تصویر ایک کہانی……
یہ تصویر ایل ڈی اے ایونیو کے علاقے کی ہے۔ آج کل آٹا 70 سے 75 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ دس روز پہلے کی بات یہ کہ آٹے کی قیمت فلور ملز والوں نے فی کلو چار روپے بڑھائی مگر اب کون سا طوفان آ گیا ہے کہ آٹا 6 روپے کلو بڑھا دیا گیا ہے۔ پنجاب میں گنے کی کمی ہے نہ گندم کی یہ از خود مہنگائی کا کون ذمہ دار ہے زیر نظر تصویر میں مرد اور خواتین برتن لئے شادی کی تقریب ختم ہونے کے منتظر ہیں کہ جو کھانا بچ جائے گا وہ ہم اپنے لئے لے جائیں گے ان کی حسرت بھری نگاہیں حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے نہ نوکریاںملتی ہیں۔ یوٹیلٹی بلز باقاعدگی سے آر ہے ہیں اور ہر روز چینی، آٹا، گھی مہنگے ہوتے جا رہے ہیں اب سفید پوش لوگ بھی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے۔(فوٹو:عابد حسین)