انسانیت کے درد بانٹنا سیاست کا مقصد ہے: افتخار الحسن
رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی وزیرملک اسد علی کھوکھر کے کوآرڈی نیٹر یوسی رائے ونڈ 273افتخارالحسن راجہ نے درباد بابا بہار شاہ میں عرصہ دراز سے پڑے کوڑا کرکٹ کی صفائی ستھرائی مکمل کروائی ۔ اس موقع پر افتخارالحسن راجہ کا کہنا تھاکہ عوام کی بے لوث ان کا اخلاقی فرض ہے، اس کو سیاست کی نظر نہیں کریں گے، انسانیت کا درد بانٹنا ہمارامشن ہے ، صفائی کے حوالے سے عوام سے تعاون کی اپیل ہے، یوسی کوآرڈی نیٹر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تحصیل کوآرڈی نیٹر فیض الحسن فیضی جٹ نے علاقہ کا دورہ کیا۔