حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی:عبدالوحید شاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کا متقاضی ہے جو صرف اسلام کے سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے ۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ روپیہ اور انسان سستا مگر ضروریات زندگی مہنگی ہو گئی ہیں۔ بعض نام نہاد مذہبی جماعتیں دین کا لبادہ اڑھ کر ملک میں اسلامی شعائر کے مقابلے میںلبرل ازم پھیلانے میں مصروف عمل ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز علماء کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔