یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کے نرخوں میں کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے:چودھری لیاقت گلزار
فیروزوالہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن پی پی139 کے رہنما چوہدری لیاقت علی گلزار نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور زپر اشیاء کی قیمتوں میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے اور حال ہی میں حکومت کی طرف سے اشیاء خردونوش سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں کیا گیا اضافہ کئی گنا ہے جبکہ قیمتوں میں حالیہ کمی نہ ہونے کے برابر کی گئی ہے ، حکومت عوام کو طفل تسلیاں دیکر بہلانے میں مصروف ہے، عوامی ریلیف کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے نہیںجارہے، بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی امد میں وصولیاں عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ہے لوگ مہنگائی سے پہلے ہی تنگ ہیںاس پر بھاری بھر کم بل ان سے زندگی کا حق بھی چھین رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اتنی عوام دشمن حکومت نہیں آئی ، انہوں نے کہا کہ پندرہ ماہ میں بجلی کی قیمت میں 15 بار اضافہ کیا گیا 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 80 روپے اضافہ کر دیا گیا۔