عمران خان کرپشن کیخلاف ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیںگے:فیاض حسین بھٹی
فیروزوالہ (نامہ نگار ) تحریک انصاف تحصیل فیروزوالہ کے صدر فیاض حسین بھٹی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیکر اپنا پارلیمانی کردار ادا کیا جس پر بطور حکومتی جماعت پی ٹی پی اپوزیشن جماعتوں کی قیادت ار کان اسمبلی کا شکریہ ادا کرتی ہے مگر احتساب کا کوڑا ہر اس کرپٹ پر برس گا جس نے قومی سرمایہ لوٹ کر عوام کا استحصال کیا ، وزیر اعظم عمران خان اپنے کرپشن مکائو ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، انہوںنے کہا کہ شہباز شریف لندن بیٹھ کر نواز شریف کا علاج نہیں کروارہے سیاسی صف بندی کررہے ہیں انہیں علم ہے کہ ملک واپس لوٹنے پر انہیں احتساب کے عمل کا سامنا کرنا پڑے گا مگر ان کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی ۔