صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائیگا:عمر آفتاب
نارنگ منڈی(نامہ نگار) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عمر آفتاب ڈھلوں نے کہا ہے کہ نار نگ منڈی شہر میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح اگلے ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں کر دیا جائیگا اور ستر سالہ دیرینہ مطالبہ پی ٹی آئی کی حکومت پورا کر رہی ہے اور یہ واضح کرتا ہوں کہ اپنے حلقہ کے عوام کا معیار زندگی بہتر سے بہتر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھونگا انہوں نے چوہدری تیمور نواز جٹھول چوہدری شاہد بشیر بٹر چوہدری فیصل حیات پنوں چوہدری اعجاز احمد سیال چوہدری ابوبکر بٹر کے ہمراہ محلہ مظفر آباد اور ڈیرہ اشرف پورہ شہید قبرستان روڈ پر محمد انور سرویا سہیل احمد بسراء بشارت علی ہنجرا ذوالفقار علی گل اور فقر نواز بسراہ کی جانب سے منعقدہ سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اہل محلہ کے مطالبہ پر انہوں نے قبرستان شہیداں کو جانے والے روڈ کو بھی جلد پختہ بنانے کا اعلان کیا اور سوئی گیس حکام کو ہدایت کی کہ مزید گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے فوری پائپ لائن بچھائی جائے اور کوئی گھر محروم نہ رہے۔