اختر اقبال ڈار کے بھائی کے انتقال پر تعزیت
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے بھائی ،سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد اقبال ڈار کے بیٹے معروف بزنس مین ظفر اقبال ڈار کے انتقال پر تعزیت کرنیو الوں کا تانتا بندھ گیا تعزیت کرنے والوں میںسابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پیر صابر شاہ ،سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سعید احمد خان منہیس ،قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف ایم این اے ،مسلم لیگ جو نیجو کے صدر اقبال ڈار ،پاسبان کے صدر الطاف شکور ،ڈاکٹر فوزیہ ،سابق ایم این اے خرم منور منج ،ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اعجاز بھٹی ،فقیر حسین بخاری ،ایم ایس ایف کے میاں انور ،افضل کمبوہ ،نصیر احمد ،بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر حسین ،خادم بھٹی ،یوسف علوی ،خرم شاہ شامل ہے تعزیت کرنے والوں نے مرحوم ظفر اقبال ڈار کے روح کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔