شرقپور: بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن، 50سے زائد پکڑے گئے
شرقپور شریف (نامہ نگار )سب ڈویژن واپڈا شرقپورکا بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن 50سے زائد بجلی چور پکڑگئے مقدمات درج تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹولیسکو کی خصوصی ہدایت پر ایکسین فروز والہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او غلام مرسلین میٹر انسپکٹر رائے عدنان علی کھرل چیرمین محمد شمعون سیکھومیٹر ریڈر چوہدری منصب علی لائن مین چوہدری محمد اشرف اسسٹنٹ لائن مین شاہد علی، فیاض احمد ،عرفان علی مشتاق، طاہر علی، یاسر علی کے ہمراہ مختلف دیہات جن میںغازی پور کوٹ محمود ،شرقپورشریف میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا تو 50سے زائد افرادجن میںمحمد فیاض ، عارف حسین ،کرامت مسیح،ساجد علی، جاوید احمد ،نصر اللہ ،غلام شبیر ،عبدالرشید ،محمد یاسین ،ارشد علی وغیر ہ جوکہ ڈائریکٹ تار یں لگاکر بجلی چوری کررہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑکر ان کے خلاف تھانہ میں مقدمات درج کروادئیے گئے جبکہ 10 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی بجلی چوری کے جرم میں ملوث افراد بجلی چوری چھوڑ دیں انہوں نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈآپریشن کرنے پر عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی چو ری قانو نا جرم ہے خواہ وہ جتنا بھی بااثر ہو بجلی چوری کرتا ہوا پکڑگیا اس کے خلاف سخت قانونی کا روائی کی جائے گی۔