آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل جوزف کی وفد کے ہمراہ ملاقات۔اتوارکو اس ملاقات میں علاقائی صورتحال و امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل جوزف نے وفدکے ہمراہ ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں افغان امن اور مصالحتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی وفد نے پاکستان کی خطے میں امن کیلئے کوششوں کوسراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن کیلئے افغانستان میں امن ضروری ہے،مشکلات کے باوجود علاقائی امن کیلئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اور خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار جاری رکھے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024