وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انصاف صرف ہو گا نہیں، ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا،ساہیوال واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ساہیوال واقعہ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی نے اس موقع پر کہا کہ واقعہ کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔ساہیوال کے دلخراش واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کی ۔وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں واقعہ کے مختلف پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اوراعلی حکام نے وزیراعلیٰ کو واقعہ کے بارے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ بھی پیش کی۔وزیراعلی نے کہا کہ سانحے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شکیل دے دی گئی ہے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ ذمہ دار ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024