صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جن بچوں کے سامنے والدین شہید ہوئے ان پرکتنے مضراثرات پڑیں گے، حکومت ان بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ساہیوال کے واقعہ پر صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے جس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے ۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ا ذہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہونگے ،اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں ۔ حکومت انشاللہ بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ظالم قاتلوں کوواقعی سزا دی جائے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024