پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا، ساہیوال سانحہ پیغام ہے،نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہرنہ نکلیں۔انہوں نے ساہیوال واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پرطمانچہ ہے،اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا،ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدارآج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دارکون ہے؟۔انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کواعتماد نہیں، ایس ایس پیزاورآئی جیزکوتبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹوئٹروالی سرکار دروغ گوئی اورمخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی،نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024