سانحہ ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں4افراد کی ہلاکت پر16نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس انتظامیہ اور ورثا کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے پر مقتول خلیل کا بھائی جلیل پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ یوسف والا پہنچا، لواحقین کا کہنا ہے کہ16نامعلوم سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے،مقدمہ دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا جائے۔پولیس نے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں دہشتگردی اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔اس موقع پر مقتول خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا تھا کہ بھائی کے قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔ دوسری طرف ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی مبینہ کارروائی میں ہلاکتوں کے معاملہ پر مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہو گئے، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں جاں بحق افراد کے ورثا کا لاشیں رکھ کر احتجاج جاری ہے، احتجاج کے باعث ساہیوال بائی پاس پر ٹریفک کی روانی بند ہے۔احتجاج میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے جن کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انصاف چاہیئے مظاہرین کا کہنا ہے ہمارے لوگ مارے گئے۔ جاں بحق افراد کے خلاف ہی دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، جس تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا وہیں مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024