ڈہر کی گنے کی کھیت پر11 ہزار وولٹ کے تا ر گر گئے،2 محنت کش جا ں بحق
ڈہرکی (رپورٹ: طاہر عباس) اوباڑو میں سیپکو کی نااہلی کے باعث خوفناک حادثہ، گنے کے فصل سے گزرنے والی 11ہزار وولٹج کی تاریں گرنے سے آتشزدگی، 100ایکڑ زمین پر کاشت گنے کی فصل کو لپیٹ میں لے لیا، گنے کے کٹائی کرتے ہوئے دو محنت کش جھلس کر جاں بحق، علاقہ مکین اور فائر برگیڈ کی گاڑیں نے پانچ گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا، ایم پی اے شہریار خان شر موقع پر پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے نوٹس لے لیا، سیپکو انتظامیہ کے خلاف انکوائری کا حکم، تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے نواحی علاقے راجن پور میں سیپکو انتظامیہ کی نااہلی کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، زمیندار عبدالغار سپیو اور عبدالمجید سپیو کے گنے کے فصل سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹج کی ناقص تاریں گرنے سے 100ایکڑ گنے کے فصل کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گنا کٹائی کرنے والے دو محنت کش بالم جی اور درشن لعل مینگھواڑ جھلس کر جاں بحق ہوگئے، اطلاع پر علاقہ مکین اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی، پانچ گھنٹے بعد آتشزدگی پر قابو پایا گیا، علاقہ مکینوں نے جلی ہوئی لاشوں کو باہر نکال کر سول اسپتال اوباڑو منتقل کیا، پوسٹ مارٹم بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی، دوسری طرف تحریک انصاف کے ایم پی اے شہریار خان شر بھی موقع پر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گنے کے فصل سے گزرنے والی لائین 40 سال پرانی ہیں سیپکو انتظامیہ تاریں تبدیل کرنے کے بجائے اس کو دوبارہ مرمت کرتے رہے ہیں، ایس ڈی او سیپکو اوباڑو کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ادہر ڈپٹی کمشنر سلیم اللہ اوڈھو نے واقع کا نوٹس لے لیا، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محمد خالد سلیم لواحقین کے پاس پہنچ گئے، اس موقع پر اے ڈی سی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی طرف سے واقع کی انکوائری کرانے کا حکم دیا ہے۔