حکو مت ڈرائیو ر اور بریکو ں کے بغیر چل رہی ہے ، شاہی سید
کراچی ( و قا ئع نگار)اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے با چا خان مرکز میں کتب میلے کا افتتاح کر دیا اس مو قع پر صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہوئے انہو ں نے کہا موجو دہ حکومت بغیرڈرائیور اور بغیر بر یکو ں والی گا ڑی ہے جس دن سے عمران خان سیا ست میں آئے سیا سی بر داشت ختم ہو چکی ہے جس سیا ست کو عبا دت سمجھا جا تا تھا پی ٹی آئی والوں نے اسے گالی بنا دیا ہے انہو ں نے کہا کہ دہشت گردوں سے سب سے زیادہ پختون متا ثرف ہیں خو ف و جبر کے ماحول میں بھی باچاخان نے امن و آشتی اور بھائی چارگی کا پیغام دیا ۔ولی خان نے بھی کہا تھا کہ جو شخص بندوق اٹھا تا ہے اس کانظریہ فوت ہوجا تا ہے انہو ں نے کہا کہ با چا خان اور ولی خان کی بر سی کی تقریبات 27 جنوری تک جاری رہیں گی ان کی جد وجہد کو ہمیشہ یا ر رکھا جا ئے گا ۔