وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی طرف موڑدیا: عثمان بزد ار
لاہور، میانوالی (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران) عثمان بزدارنے داؤد خیل کو تحصیل بنانے، میانوالی میں دو نئے ریسکیو مراکز اور سرگودھا یونیورسٹی کیمپس اپ گریڈ کرکے یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے وزیراعیٰ ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچے پولیس لائنز میں یادگار شہدا پر حاضر دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی وزیراعلیٰ نے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرالعیٰ نے میانوالی کے لئے متعدد پراجیکٹس کا اعلان کیا ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی عثمان بزدار نے کہا کہ میانوالی کو ہرلحاط سے ماڈل ضلع بنائیں گے کیونکہ تحریک انصاف نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کے عوام کی خوشحالی کی جانب موڑ دیا ہے شہر میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام لایا جائے گا دریائے سندھ کے کٹاؤ کے باعث اراضی کو دریا برد ہونے ے بچانے کیلئے شیر شاہ سوری روڈ کے ارد گرد سپر بند بنایا جائیگا میانوالی میں سمال ڈیمز کی تعمیر کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔ عثمان بردار نے بتایا کہ پنجانب حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کے الائونسز میں اضافہ کا حکم نامہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا وزیراعلیٰ نے میانوالی میں پبلک ہیلتھ ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے معالے کی ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔ سرگودھا ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس میں وزیراعلیٰ نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی مہم چلانے کا حکم دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ میانوالی میں میڈیکل کالج کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دورہ میانوالی کے دوران سنٹرل جیل پہنچ گئے قیدیوں کی شکایات اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو معطل کر دیا وزیرالعیٰ نے ایک خاتون قیدی کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ڈپٹی کمشنر کو خواتین قیدیوں کے ساتھ موجود بچوں کیلئے چائے بسکٹ اور چاکلیٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سنٹرل جیل میانوالی میں مختلف بیرکس اور چکیوں کا معائنہ کیا عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میانوالی کا دورہ بھی کیا اور پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو ویکسیئن کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ایک بزرگ شہری کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے ان کے مریض بیٹے کا سرکاری خرچ پر مفت علاج کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میانوالی محمد ریاض کی قیادت میں وکلا برادری کے وفد نے ملاقات کی وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میںہر اول دستے کا کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو میں کہا کہ تحریک اصاف کے کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے شاندار انداز میں کام کرکے کامیابی سمیٹی کارکنوں کو ان کا جائز مقام دیں گے۔ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری اورڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے ملاقات کی اور ادارے کی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔