سینیٹر میر حا صل بزنجو سینے کی تکلیف کے با عث اسپتال د اخل
کراچی(و قا ئع نگار)نیشنل پارٹی کے سابق صدرسنیٹر میرحاصل بزنجو کو سینے میں تکلیف کے باعث کراچی کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں پھیپھڑوں کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل پارٹی کے ترجمان جان محمدبلیدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کینسر کے موزی مرض کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ میرحاصل بزنجو کے مزید ٹیسٹ کئے جارہے ہیں جس کے بعد ہی کینسر کے اسٹیج کا تعین ہوگا۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے بتایاکہ فی الحال میرحاصل بزنجو تکلیف میں ہیں اور انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے جہاں ان کی کیمو تھراپی کی جارہی ہے۔انھوں نے قوم سے میرحاصل بزنجو کی جلد صحت یابی کی اپیل بھی کی ہے۔