سندھ کااستحصال کر نے والے ز ر داری ٹو لے کو حکمرانی کاحق نہیں ، ریا ض چانڈیو
ٹنڈومحمد خان (نا مہ نگار) قومی کارکنوں کی جبری گمشدگی قابل مذمت عمل ہے ،سندھ کا استحصال کرنے والے زرداری ٹولے کو حکومت کرنے کا حق نہیں یہ بات جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹنڈومحمدخان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہاکہ سائیں جی ایم سید کی سالگرہ کے موقع پر قومی کارکنوں ، شاعروں ، ادیبوں کو سن میں مزار پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور قومی کارکنوں کو جلسہ کرنے سے روکا گیا ، ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے اقتدار کے نام پر ملک پر آمریت مسلط کردی گئی ہے ۔