کو ئٹہ ، صوبائی وزیر سمیت 4 افراد کے خلاف کا ر سر کار میں مداخلت کامقدمہ
کوئٹہ(بیورو رپورٹ) صوبائی وزیرپی ایچ ای اور ان کے ڈرائیور سمیت چار افراد کیخلاف کوئٹہ کے سول لائن تھانہ میں کار سرکار میں مداخلت اور زدوکوب کرنے کا مقدمہ درج کرلیاگیا،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی وزیر پی ایچ ای واسا نور محمد دمڑ کے نجی گارڈ ، ساتھیوں اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کے درمیان گذشتہ روز وزیراعلی سیکرٹریٹ کے داخلی دروازے پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکار زاہد خان کی مدعیت میں صوبائی وزیرنور محمد دمڑ ، حسن شاہ اور دیگر افراد کے خلاف دفعہ 337/اے ڈی ، 504-506 اور 34/109 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس حکام کے مطابق صوبائی وزیرسمیت چارافراد کیخلاف مقدمہ سول لائن تھانہ میں درج کیاگیا ہے صوبائی وزیر اوردیگر پرکارسرکارمیں مداخلت اوراہلکاروں پرتشدد کاالزام ہے گذشتہ روزوزیراعلی سیکرٹریٹ کے گیٹ پرپیش آنے والے واقعے میں صوبائی وزیر کے ڈرائیور اور دیگر افراد نے تلخ کلامی کے بعدمبینہ طورپرپولیس اہلکاروں کوزدوکوب کیاتھا۔