قلات میں ز لزلے کے جھٹکے ، شدت 2.3 ریکا رڈ
کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کیمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.3 جبکہ گہرائی 16 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلہ کا مرکز قلات شہر سے 60 کلو میٹر دور شمال میں تھا،زلزلے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔