ساہیوال واقعہ پر کراچی کے شہری بھی سرا پا احتجا ج ، غم و غصہ کا اظہار
کراچی ( وقا ئع نگار)ساہیوال کے افسو سنا ک واقعہ پر شہریوں نے کہا کہ اگر سانحہ ما ڈل ٹا ئو ن لا ہور اور نقیب اللہ محسود پو لیس مقابلے جیسے واقعات میںپو لیس افسران کوحد سے تجا وز کر نے پر سزائیں دی جا ئیں تو اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکتا تھا ۔ شہر یوں نے نوائے وقت سے بات چیت میں کہا کہ جب عدالتوں میں رائو انوار جیسے طاقتور پو لیس افسران کو پورے حفا ظت سے پیش کیا جا ئے گا تو جعلی پو لیس مقا بلے کرنے والے دیگر پو لیس اہلکا روں کے حو صلے بلند نہیں ہو ںگے تو اور کیا ہوگا ۔ ساہیوال جیسا واقعہ اپنی نو عیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے ما ضی میں سر فراز شاہ قتل کیس کراچی میں ٹیکسی ڈرائیو رز کا قتل اور راہ گیروں کا پو لیس مقا بلوں میں ما را جا نا اس جا نب توجہ دلا چکا ہے کہ قا نون نافذ کرنے والے اہلکا روں کو براہ راست فائر نگ کر کے جا ن لینے سے روکنا چاہئے اگرکوئی دہشت گرد یا مجر م بھی ہے تو اسے گر فتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کرنا چاہئے ۔