طالبان نے زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں مذاکرات کی اطلاعات مسترد کردی

افغان طالبان نے ان خبروں کو مسترد کردیا جن میں کہا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں ثالثی کیلئے امریکہ کے نمائندے زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں دوبارہ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں ان خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم زلمے خلیل زاد کے ساتھ اسلام آباد میں کوئی ملاقات نہیں کریںگے۔انہوں نے افغان حکومت کے ساتھ کسی براہ راست معاہدے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت ہمارے مطالبات پورے کرنے کی اہل نہیں ہے۔