آل کراچی شفاء اللہ نیازی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) لیاری بلوچ ایف سی کے زیراہتمام کڈوھی گرائونڈ میں آل کراچی شفاء اللہ نیازی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید پانچ تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کڈوھی گرائونڈ میں جاری آل کراچی شفاء اللہ نیازی یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان سائیڈ لیاری بلوچ ایف سی نے بلوچ فشر مین کو 4-1سے ٹھکانے لگادیا۔ دوسرے میچ میں آزاد مسلم نے ینگ محمدی کو2-1 سے ہرادیا۔تیسرے میچ میں کلری اسٹار کی ٹیم اصلاح بلوچ کو2-0 سے ہرانے میں کامیاب رہی۔چوتھے میچ میںرانگی واڑہ ایف سی نے ینگ کلری ایف سی کو 4-1سے ٹھکانے لگادیا۔پانچویں میچ میں نوالین اسٹار کی ٹیم بجلی اسپورٹس کو2-1 کا جھٹکا لگانے میں کامیاب رہی۔ ریفری اعظم ،راشد عبداللہ ،میچ کمشنر بہار علی بلوچ، دلیپ استاد، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے۔