ناقص انتظامات پر چھ کھویا پروڈکشن یونٹس سر بمہر،10کو جرمانے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق صوبہ بھر میں کھویا پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی راولپنڈی اور گردونواح میں63 پروڈکشن یونٹس کا تفصیلی معائنہ کرتے ہو ئے ناقص انتظامات پر 6سیل، 10کو جرمانے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 48 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے حشرات کی موجودگی اور غیر معیاری انتظامات پر ہوٹل سیل کیا گیا ڈیری سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں کھویا پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کے دوران280 پروڈکشن یونٹس کا تفصیلی معائنہ کیا۔راولپنڈی اور گردونواح میںچیکنگ کے دوران کھوئے کی تیاری میںمیں خشک پاؤڈر ، بناسپتی گھی کی ملاوٹ، گندے کڑاہوں میں جعلی کھویا تیار کر کے کیمیکلز ڈرمزمیں سٹور کرنے پر06 کھویا پروڈکشن یونٹس بند کر دیے گئے ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ناقص انتظامات پر10 کو جرمانے عائد کیے ہیں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 48 کو اصلاحی نوٹسزجاری جبکہ20 پروڈکشن یونٹس کے لائسنس بھی اپلائی کروائے ہیں۔