ڈی جی پی ایچ اے عمر جہانگیر کی چیئرمین پی ایچ اے اور افسران سے ملاقات
راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ڈائریکٹر جنر ل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی عمر جہانگیر نے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود اور افسران سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران افسرا ن نے ڈی جی پی ایچ اے کو ادارے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ میں مری روڈ کی تمام دکانوں کے بورڈز کو یکساں طرز پرآویزاںکرنے کی تجویز دی گئی تا کہ شہر کی سب سے بڑی اور تا ر یخی روڑ کی خو بصو رتی میں اضا فہ کیا جا سکے ۔ اس کے علاوہ فٹ بال اور کرکٹ گرائونڈز کی بحالی اور راول روڈ پارک اورپبلک پارک این اے 52 کے گرائونڈز بھی عوام کے لیے کھو لنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ کھیلنے کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔ مزید برآں پی ایچ اے این سی اے کے ساتھ ملکر شہر کی تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے اقدامات کرے گا ۔اس موقع پر ڈی جی و چیئر مین پی ایچ اے راولپنڈی نے شہر کی خوبصورتی کو مزید بڑھانے ، عوام کو تفریحی سہولیات دینے اور راولپنڈی کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔