فوجی عدالتوں کا قیام ناگزیرہے،راجہ آصف علی خان
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما راجہ آصف علی خان نے فوجی عدالتوں کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجی عدالتوں سے نجات در حقیقت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کا دیرینہ خواب ہے ۔راجہ آصف علی خان نے مطالبہ کیا کہ بلا تاخیر اعلان کیا جائے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک فوجی عدالتیں بدستور قائم رہیں گی ۔