کاروباری ہفتہ کے دوران پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان رہا
کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج گذشتہ ہفتے کاروبار حصص میں اتار چڑھاؤ رہااورمجموعی طور پرتیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 257.42 پوائنٹس کے اضافہ سے 39306.50 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری میں اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو 48ارب روپے منافع ہوا جس کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم78کھرب 77ارب روپے سے بڑھ کر 79کھرب 26ارب روپے رہ گیا ۔شیئرز مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ور پہلے دن انڈیکس میں363.47پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، دوسرے دن انڈیکس میں 201.63پوائنٹس کا اضافہ ہوا بعد ازاں آنیوالے2دنوں میں مارکیٹ مسلسل مندی کی لپیٹ میںرہی جس کی وجہ سے انڈیکس 370.29 پوائنٹس کم ہو گیا ، تاہم کاروباری ہفتہ کے آخری دن انڈیکس نے 62.61 پوائنٹس ریکور کئے یوں انڈیکس 39306.50پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں 257.42 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39049.08پوائنٹس سے بڑھ کر39306.50پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 141.93پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای30انڈیکس 18615.14پوائنٹس سے 18757.07 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28738.96 پوائنٹس سے بڑھ کر 28917.83 پوائنٹس ہو گیا ۔مجموعی طور پر تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 48 ارب 78کروڑ 69 لاکھ 28 ہزار758روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب77ارب 71کروڑ40لاکھ 87ہزار185روپے سیبڑھ کر79کھرب26ارب 50کروڑ10لاکھ 15ہزار943روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1701کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے784کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،819میں کمی اور98کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔