اپوزیشن جماعتیں ن لیگ کی سیاست کو سمجھ گئیں،شو کت ستی
کوٹلی ستیاں (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے رہنما ء شو کت ستی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مسلم لیگ ن کی سیاست کو سمجھ گئی ہیں اوریہی وجہ ہے کہ حکومت کیخلاف مشترکہ آوازاٹھائیں گی۔
جس سے مجبورا حکومت کو عوام دشمن اقدامات سے روکا جاسکے گا ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں عوام علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد عوام سڑکوں پر ہونگے اور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔