مری،دم گھٹنے سے 6سیاح بے ہو ش تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر منتقل
مری(نامہ نگارخصوصی)ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان جن کی عمریں 16سے5 2 سال کے درمیان ہیں، ملتان سے مری میں برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلئے مری پہنچے ۔ایسے میں وہ لاری اڈے کے ایک ہوٹل میں قیام پزیر تھے کہ رات کے وقت گیس کے ہیٹر سے انہیں گیس چڑھ گئی ۔متاثرہ نوجوانوں میں جمشید ولد حاجی فداء ،عبداللہ ولد حاجی فدائ،فداء سلیم ولد محمد سلیم، صفیان ولد رشید ،سعد ولد محمد سلیم اورفعد ولدمحمدسلیم ہیں ۔متاثرہ افراد کے لواحقین اطلاح ملنے پر مری پہنچ گئے ۔