ڈگری کالج جھیکا گلی مری کے تعلیمی ادارے میں سیاسی مداخلت
مری(نامہ نگارخصوصی) گورنمنٹ ڈگری کالج جھیکا گلی مری کے تعلیمی ادارے میں سیاسی مداخلت اور میرٹ کی پامالی کیخلاف اسلامی جمعیت طلبہ مری کا احتجاج اسلامی جمعیت طلبہ مری کے ناظم اسامہ سعید عباسی اور اسلامی جمعیت طلبہ مری کے کی تمام ٹیم نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج مری میں سیاسی مداخلت کرکے پرنسپل پروفیسر گل فراز عباسی کو ہٹاکر کلر سیداں سے 17 سکیل والے ٹیچر کو پرنسپل تعینات کرنا قابل مذمت ہے یادر ہے کہ پروفیسر گلفراز 19 سکیل کے پروفیسر ہیں جب بھی تعلیمی اداریوں میں سیاسی مداخلت کی جاتی ہے تو وہ تباہ ہوجاتے ہیں انہوںنے کہا کہ اگر گورنمنٹ ڈگری کالج جھیکاگلی مری کے تعلیمی معاملات درست نہ کئے گئے اور میرٹ کو ترجیح نہ دی گئی تو اسلامی جمعیت طلبہ مری بھرپور تحریک چلائے گی انہوںنے محکمہ تعلیم اورمنتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس سیاسی مداخلت کا سدباب کریں اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ نے اس حوالے سے حقوق طلبہ ریلی کا انعقاد بھی کیا۔