سٹی پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ6 موٹر سائیکل تھانے میں پابند کر دیئے
چکوال(نامہ نگار)سٹی پولیس نے بغیر نمبر کے6 موٹر سائیکلیں تھانے میں پابند کر لیں جبکہ ایک شخص محمد خان ولد صالح خان سے تیس بور پستول بھی برآمد کرلیا۔ صدر پولیس تلہ گنگ نے ڈکیتی کے ملزم اخمت حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ چوآ میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس ڈی او واپڈا وحید جعفر نے استغاثہ دیا کہ دوران چیکنگ خضر حیات ولد محمد افضل نے ڈائریکٹ لائن سے تار لگا کر بجلی چوری کی تھی، اے ایس آئی رحمت اللہ نے مقدمہ درج کر کے بجلی چور کی تلاش شروع کردی ہے ایک اور کاروائی میں ایک شخص سے تیس بور پستول اور چھ گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے گشت کے دوران محمد اختر ولد کرم علی ساکن نور پور کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا۔