عوامی مسائل حل کرنا حکومت ، واپڈا کی اولین ترجیح ہے،چوہدری منظور
حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) ایڈیشنل چیف انجیئر واپڈا چوہدری منظور احمد اور صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینا اور انکے جائز مسائل حل کرنا حکومت اور واپڈا کی اولین ترجیح ہے، انتہائی نامساعد حالات کے باوجود حکومت اور واپڈا عوامی مسائل کے حل کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے ،کرپشن ،ناانصافی ،اقرباء پروری اور سفارش کلچر نے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، موجود حکومت اچھی شہرت کے حامل افسران کو اہم ذمہ داریاں سونپ رہی ہے ،بجلی چوری ،ٹرانسفارمرز ،بجلی وسوئی گیس لوڈ شیڈنگ ودیگر اجتماعی وانفرادی مسائل پرکافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،عوام موجود ہ حکومت کو ملک کے حالات کو بہترین بنانے کیلئے چند ماہ دے ان خیالا ت کا اظہار انہوںنے ہٹیاں سب ڈویثرن میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئین واپڈا اٹک الطاف حسین کھوکھر دیگر سینئر افسران SDOہٹیاں ،حضرو ،غورغشتی ،شادی خان کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجود تھی۔