شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہو سکتی ہے، ملک کا انتخاب کر لیا: ٹرمپ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے فروری کے آخر میں شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ ملاقات کلئے ایک ملک کا انتخاب کر لیا گیا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔ شام میں بہت مسئلہ تھا ہم نے صدر بشار الاسد کا بہت ساتھ دیا داعش کا 99 فیصد خاتمہ کر دیا باقی داعش کو پوری قوت سے نشانہ بنا رہے ہیں۔