بابا سائیں مرچو قلندر کے عرس پربے حیائی پر مبنی پروگرامات قابل مذمت ہیں
جبر(نامہ نگار)راجہ صابر حسین صدیقی پنڈوری بنگیال نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ بابا سائیں مرچو قلندر کے مزار پر سالانہ عرس مبارک کے موقع پربے حیائی فاحشی جیسے پروگراموں کی بھرپور محالفت کرتاہوں کیونکہ فاحشی بے حیائی کے پروگرام نوجوانوں کی نسل تباہ و برباد کر رہے ہیں گدی نشین دربار ہذا کو اس بارے اپنی طرف سے ایک واضح پیغام دے دینا چاہیے ہر سال اس معاملے پر دربار کے خلاف باتیں ہوتی ہیں جو کہ قابل قبول نہ ہیں بابا سائیں مرچو ایک معجزب تھے ان کی کرامات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اس طرح کے معاملات سے عقیدت مندوں اور مریدین میں بے چینی کی صورت قابل قبول نہ ہے موت کا گولہ ،سرکس کی آڑ میں رقص وسرور کی محفلیں ہوتی ہیں سر ئے عام بے حیائی ہوتی ہے ایسی کوئی چیز جس سے معاشرہ تباہ ہو اس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اگر فی الفور اس کی روک تھام نہ کی گئی تو اے ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کو تحریری درخواست بھی دینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔