دس، دس سال سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کا تبادلہ
اسلام آباد (این این آئی) دس، دس سال سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کا تبادلہ کر دیا گیا۔ پٹواریوں کا تبادلہ چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر کیا گیا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کاشت کیلئے زرعی زمین ٹھیکے پر دینے پر بھی عارضی پابندی عائد کر دی گئی۔ زون 3 میں زرعی زمین کو ہاؤسنگ سکیم کیلئے تبدیل کرانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کسی زرعی زمین کی ہیئت تبدیل نہیں ہو گی۔