امریکہ اور مغر ب نے عا لم اسلام پر جنگ مسلط کر دی :منور حسن
حیدرآباد (نا مہ نگار)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سیدمنورحسن نے کہاہے کہ پرامن رہنابزدلی نہیں، شریعت کاتقاضہ ہے دنیابھر کے مسلمان پرامن ہیں لیکن امریکہ اورمغرب نے عالم اسلام پر جنگ مسلط کردی ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام مہران آرٹس کونسل لطیف آبادمیں منعقد ہ سابقین جمعیت کے احباب ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاکہ تشددسے صرف تشددجنم لیتاہے اورامریکہ نے دنیامیں تشددکوجنم دیاہے۔اسلامی تحریکیں مسائل ومصائب سے دوچارہیں تحریک اسلامی کے کارکنوں کویہ بات اچھی طرح سمجھ لیناچاہیے کہ بدی کاعلاج بدی نہیں نیکی ہے۔آئندہ حالات ز یادہ مشکل نظرآرہے ہیں ہمیں ہرطرح کے حالات کاسامناکرنے کے لیے تیاررہناہوگااس کے لیے حضور ﷺکی تعلیمات سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔ہمیں اپنی بنیادوں کومضبوط کرناچاہیے ہماری بنیاد کوحضور ﷺنے مستحکم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سیکولرازم اورلبرل ازم دنیامیں کہیں بھی قوت سے نہیں پھیل سکا۔یہ بھی اپنی موت آپ مرجائے گا۔جمعیت نے نوجوانوں کو دین سے جوڑاہے اور کتب بینی فروغ دیاہے جمعیت پاکستان کی نظریاتی تشخص کاہراول دستہ ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمدعامرنے کہاکہ طلبہ ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ ہے اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔اسلامی سرکل نارتھ امریکہ کے نائب صدراورمعروف اسکالرڈاکٹرشاہدرفیق نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک وملت کاعظیم سرمایہ ہے۔اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی سیدمنورحسن ،ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمدعامرودیگرمہمانوں کواجرک کاتحفہ پیش کیاگیا۔جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالوحید قریشی اورامیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ مجید،اسدقریشی،سعدقاضی و دیگر موجود تھے۔