سیکٹر جی 13 ، 14 کے اپارٹمنٹس کی ٹرانسفر کافیصلہ خوش آئند ہے،وسیم حیات
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فیڈریشن وسیم حیات باجوہ کی طرف سے اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 اور جی14 میں واقع لائف سٹائل ریذیڈینشیا کے اپارٹمنٹس کی ٹرانسفر پر عائد پابندی ہٹانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیاہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود کی سربراہی میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری زاہد رفیق، یٰسین انجم، چوہدری ندیم گجر اورمیاں زاہد نے ڈی جی ہائوسنگ فائونڈیشن کے فیصلے کاخیر مقدم کرتے ہوئے اسے رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹس کی پبلک و پرائیویٹ سیکٹر میں قیمتوں کی تفاوت کی وجہ سے چند ماہ قبل ٹرانسفر پر پابندی عائد کردی گئی تھی جس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے اور اس اقدام سے ان اپارٹمنٹس کی خریدوفروخت رک جانے سے جہاں قومی خزانے کو نقصان پہنچا وہاں رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کے ممبران، الاٹیز اور فروخت کنندگان کو بھی مالی نقصانات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔