چھ ماہ گزرنے کے باوجود حکومت نے ایک وعدہ پورا نہیں کیا ،لیاقت بلوچ
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے تعلیم کے فروغ اور سکولوں سے باہر اڑھائی کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی ۔ استاد کا احترام زبانی بھی ضروری ہے لیکن استاد کی جو محنت ہے ، ا سے مناسب معاوضہ اور صلہ دینا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے ۔عارضی اساتذہ کو مستقل کر کے معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکتاہے ۔ لاقانونیت بڑھتی جارہی ہے حکومت پولیس اور انتظامیہ کے درمیان کوئی پائیدار اور بااعتماد ریلیشن شپ نہیں ہے ۔